Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کو واپسی پر ناکامی ، سندھو و دیگر کی پیشرفت

سائنا کو واپسی پر ناکامی ، سندھو و دیگر کی پیشرفت

فوژو (چین) ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سائنا نہوال کی بیڈمنٹن کورٹ پر ایکشن میں واپسی سخت اوپننگ راؤنڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی مگر اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو نے 700,000 امریکی ڈالر والے چائنا سوپر سیریز پریمیر میں آج یہاں پہلی رکاوٹ عبور کرلی۔ گھٹنے میں شدید چوٹ کے سبب ریو اولمپکس سے لنگڑاتے ہوئے خارج ہونے کے تین ماہ بعد چوتھی سیڈ سائنا بیڈمنٹن کورٹ پر واپس ہوئیں لیکن ویمنس سنگلز میچ تھائی لینڈ کی پی بورانا پراسرتسوک کے خلاف اُن کی جدوجہد 16-21، 21-19، 14-21 سے ختم ہوگئی۔ یہ مقابلہ لگ بھگ ایک گھنٹہ چلا۔ لندن اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی سائنا جنھوں نے 2014ء میں چائنا اوپن ٹائٹل جیتا تھا اور گزشتہ سال فائنلز تک پہنچی تھیں، اب آئندہ ہفتے ہانگ کانگ سوپر سیریز میں کھیلیں گی۔ تاہم ساتویں سیڈ سندھو کو چائنیز تائپی کی چیا سین لی کا چیلنج محض 34 منٹ میں 21-12، 21-16 سے ناکام بنانے میں کچھ مشکل نہیں آئی۔ ورلڈ چمپئن شپ میں دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ اگلے مقابلے میں امریکہ کی بیون ژانک سے مسابقت کریں گی۔ مینس سنگلز میں اجئے جے رام اور ایچ ایس پرانوے بھی سکنڈ راؤنڈمیں پہنچ گئے۔ دونوں نے اوپننگ راؤنڈ میں اپنے متعلقہ حریفوں کے مقابل متضاد کامیابیاں درج کرائیں۔ عالمی نمبر 23 جئے رام نے عمدہ پرفارمنس پیش کیا، جیسا کہ وہ چین کے ژو سیوان کے چیلنج کو 21-19، 20-22، 21-17 سے ہرانے میں کامیاب ہوئے اور یہ میچ ایک گھنٹہ اور دو منٹ چلا۔ وہ اگلے مقابلے میں اُس میچ کے ونر کا سامنا کریں گے جو ہانگ کانگ کے وی نان اور چھٹی سیڈ کوریائی سون وان ہو کے درمیان ہورہا ہے۔ عالمی نمبر 28 پرانوے نے ہانگ کانگ کے این جی کا لانگ انگوس کو 21-13، 21-13 سے ہرایا۔ سوئس اوپن چمپئن پرانوے کا اگلا حریف چائنیز تائپی کے چو تیان چن (ساتویں سیڈ) اور چین کے قیاؤ بین کے درمیان کامیابی حاصل کرنے والا کھلاڑی ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT