Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کی رٹ چانوک کے خلاف کامیابی

سائنا کی رٹ چانوک کے خلاف کامیابی

جکارتہ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین مرتبہ کی چمپین سائنا نہوال نے تھائی لینڈ کی حریف کھلاڑی رٹ چانوک انٹانون کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈونیشیا سوپر سیریز پریمیئر کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ سائنا جو کہ ناقص فام کی وجہ سے سرفہرست 10 کھلاڑیوں کی صف سے باہر ہوچکی ہیں وہ اس مقابلے میں ناقص شروعات کے باوجود 17-21 ، 21-18، 21-12 کی کامیابی حاصل کی ہے۔ سائنا کا حریف کھلاڑی کے خلاف فتوحات کا ریکارڈ 7-5 ہے ۔ آئندہ مقابلے میں سائنا کا سامنا ایک اور تھائی لینڈ کی کھلاڑی نڈچا آن جنڈاپول سے ہوگا جبکہ ممکن ہے کہ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک ٹائی زو ینگ سائنا کی حریف ہوں گی ۔

سست بولنگ‘پاکستان پر جرمانہ
کارڈف۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا تاہم کپتان سرفرازاحمد ایک میچ کی معطلی سے محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی ، جس کے باعث میچ ریفری کرس براڈ نے کپتان سرفرازاحمد پر 20 فیصد اور ہر کھلاڑی پر 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔سرفرازاحمد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سزا کو تسلیم کرلیا ، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی ، اگر سرفرازاحمد چیمپئنز ٹرافی میں دوبارہ سلورر ریٹ کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT