Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کے گھٹنے کی ممبئی میں سرجری

سائنا کے گھٹنے کی ممبئی میں سرجری

ممبئی ، 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شٹلر سائنا نہوال کی آج گھٹنے کی سرجری یہاں کے اسپتال میں کی گئی جبکہ وہ اس ماہ کے اوائل انجری سے دوچار ہوئی تھیں جو ریو اولمپکس کے دوران شدید ہوگئی۔ ڈاکٹر دنشا پردیوالا، ہیڈ سنٹر فار اسپورٹس میڈیسن، ڈائریکٹر آرتھروسکوپی اینڈ شولڈر سرویس، کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہاسپٹل نے کہا کہ سائنا نہوال کے دائیں گھٹنے پر جوڑ کے اندرون زخم ہوا۔ اُن کے گھٹنے کے جوڑ کی ہڈی کا باریک حصہ علحدہ ہوگیا، جس سے انھیں تکلیف محسوس ہورہی تھی۔ سائنا کی آج صبح آرتھروسکوپک سرجری کی گئی اور وہ اپنے روم میں واپس ہوگئی ہیں ۔ سائنا کو ریو گیمزکے گروپ مرحلے میں ناکامی ہوگئی تھی۔
شہریار خان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت
لاہور ، 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سونپ دی گئی ۔ انہیں دو سال کیلئے یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے سربراہ اب ایشین کرکٹ کیلئے بھی فیصلے کریں گے۔ سری لنکا میں منعقدہ اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں شہریار خان کو صدر منتخب کیا گیا۔ وہ آٹھویں پاکستانی ہیں جن کو صدر بنایا گیا۔ اس موقع پر شہریار خان نے عزم ظاہر کیا کہ خطے میں کرکٹ کی بہتری کیلئے تمام کرکٹ بورڈز کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT