Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا ہانگ کانگ اوپن سے دستبردار

سائنا ہانگ کانگ اوپن سے دستبردار

کوولون (ہانگ کانگ) ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شٹلر سائنا نہوال انجری کے سبب ہانگ کانگ اوپن میں کل یہاں ایکشن میں نہیں ہوں گی اور اُن کے غیاب میں پی وی سندھو اور کیدمبی سریکانت ہندوستانی چیلنج کی 350 ہزار امریکی ڈالر والے سوپر سیریز ایونٹ میں قیادت کریں گے۔25 سالہ سائنا گزشتہ ہفتے چائنا اوپن سوپر سیریز پریمیر میں رنراپ رہیں لیکن چین کی لی ژویروئی کے خلاف فائنل میں انھیں اپنے پیر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور انھیں اس ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا، جو انھوں نے 2010ء میں جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT