Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سائنسی معلومات انسانی فروغ کیلئے استعمال کرنے کا مشورہ

سائنسی معلومات انسانی فروغ کیلئے استعمال کرنے کا مشورہ

کریم نگر 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سائنسی معلومات انسانی فروغ کیلئے استعمال کریں نہ کہ تخریب کاری کیلئے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائز مسٹر ایٹالہ راجندر نے جمعرات کو تماپور منڈل کے الگنور میں سوشیل ویلفیر گروکولا پرتبھا اسکول میں منعقدہ سائنس فیر کاسموس 2015 کو وزیر نے افتتاح کیا۔ سائنس فیر میں زون 5 کے احاطہ کے کریم نگر، عادل آباد، کھمم، ورنگل ضلع میں 70 ، سوشیل ویلفیر اسکولوں کے طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے نمونوں کا وزیر نے مشاہدہ کیا اور مبارکباد دیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء بچپن سے ہی سائنس کے معلومات پر دلچسپی پیدا کرکے تجربہ انجام دیں۔ سائنسی معلومات ایک تیز ہتھیار کے مانند ہے۔ اس کو دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاسکتاہے، ترقی کیلئے تخریب کاری کیلئے۔ سائنسدانوں کی ایجادات کو عمل کرنے کی سماجی سائنسداں عظیم ہیں۔ سماجی سائنسداں ناکام ہونے پر پورا سماج ڈھیر ہوجائے گا۔ سماجی سائنسداں عالمی سطح کی معلومات کا حامل ہو مکمل وسائل انسانیت کی بقاء کیلئے معاون ہو اس طریقہ سے سائنسی معلومات کا استعمال کریں۔ سائنسی معلومات کو مکمل طور پر کسانوں کی بہبود کے لئے استعمال کریں۔ تب ہی کسانوں کی خودکشیاں تھم جائیں گی۔ کسان کو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بورویل کھدواکر قرض کے بوجھ سے دیئے جارہے ہیں۔ عصری سائنس و ٹیکنالوجی کسانوں کو اور عام عوام کو دستیاب ہونے پر ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ طلباء سابقہ صدرجمہوریہ عبدالکلام کو ماڈل بنالیں۔ کم لاگت سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے قابل سائنسی معلومات عوام کو میسر کریں۔ زرعی پیداوار پر زیادہ ایجادات تحقیق کی ضرورت ہے۔ تحقیق کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈس مختص کرنے کی خواہش کی۔ سوشیل ویلفیر ہاسٹلوں میں زیرتعلیم طلباء سماج میں عظیم مقام پر پہونچیں گے۔ اس کے لئے طلباء میں ایک عہد اور جدت ہو۔ الگزینڈر ، نیوٹن، رائٹ بردارس جیسے عظیم سائنسدانوں کی تحقیقات کا نتیجہ ہے کہ ہم بہت معیاری زندگی گزار رہے ہیں۔ عبدالکلام معذورین کے لئے لائٹ موٹر سے کالیپرس فراہم کئے۔ سماج میں پہاڑ بھی ہزاروں کروڑوں کی دولت کی۔ وہ بھی کئی ایک زندگیوں کو آسرا دیتے ہوئے ماحولی توازن کیلئے معاون ثابت ہورہے ہیں، اس کا تحفظ کریں۔ طلباء بہتر سماجی سائنسداں کی حیثیت سے ترقی کریں۔ قبل ازیں وزیر نے پرتیبھا اسکول میں 13 لاکھ سے تعمیر کردہ اولیائے طلباء کے ویٹنگ ہال کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر نیتو پرساد، ریاستی کلچرل سارادھن رسامانی بالا کشن، ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی، ریاستی سوشیل ویلفیر گرو کولا تعلیمی اداروں کے سکریٹری آر ایس پروین کمار، زیڈ پی ٹی سی پدما، پریما لتا ایم پی ڈی، سرپنچ کشٹیا، سوامی ریڈی ایم پی ٹی سی و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT