Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سائنس اور تعلیم کے فروغ کے مزید فنڈس ضروری

سائنس اور تعلیم کے فروغ کے مزید فنڈس ضروری

بھارت رتن پروفیسر سی این آر راؤ کا جلسہ سے خطاب
بنگلور9 اکتوبرـ(سیاست نیوز) بھارت رتن پروفیسر سی این آر رائو نے آج اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ ملک میں اگر صحیح معنوں میں ترقی کرنی ہے تو تعلیم اور بالخصوص سائنس کی ترقی کے لیے مزید فنڈز مہیا کیے جانے چاہیے۔یہاں ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران انھوں نے یہ بات کہی ۔انھوں نے کہا کہ صرف سائنس اور دیگر امور کی جانب توجہ دینے سے ہی ملک کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے وگرنہ ملک ہر لحاظ سے پیچھے رہ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس سے ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں اپنا نام درج کروا سکتا ہے۔انھوں نے یہ کہہ کر نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ ہم اس وقت سائنس داں بنے تھے جب ہمیں سوائے کتابوںکے اور کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں تھی اب میڈیا اور انٹرنیٹ کے علاوہ ہر قسم کی سہولتیں طلبا کو میسر ہیں اور انھیں چاہیے کہ وہ سائنس کو سمجھ کر پڑھیں اور اپنی اختراعی ذہنیت کو آگے بڑھائیں اور اس میں  کچھ نیا کرنے کی سوچیں۔معیاری تعلیم آج وقت کی اہم ضرورت ہے اس خیال کے اظہار کے ساتھ ہی مسٹر رائو نے کہا کہ ملک میں ہر جا تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں ا ن میں ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک سب کچھ موجود ہے مگر معیار تعلیم اس قدر گھٹتا کیوں جارہا ہے؟تعلیمی اداروں کی تعداد اتنی اہم نہیں ہے جتنی کہ معیاری تعلیم کی اہمیت ہے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے دو دہوں میں ہندوستان دنیا بھر میں سائنس کی منڈی بن جائے گا اور یہاں سرمایہ کاری سے لے کر سائنسی مزدور غرض ہر وہ چیز میسر ہوگی حتیٰ کہ زمین بھی مل جائے گی۔چنانچہ مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر ابھی سے اس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو آگے آنے والی نسلوں کے لیے کافی آسانیاں پیدا ہوں گی۔اور ان سب کاموں کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT