Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سائنس فیر اکیڈیمی کا 29 اکٹوبر کو حیدرآباد میں سائنس ٹیچرس کے لیے خصوصی ورکشاپ

سائنس فیر اکیڈیمی کا 29 اکٹوبر کو حیدرآباد میں سائنس ٹیچرس کے لیے خصوصی ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سائنس فیر اکیڈیمی کی جانب سے 17 دسمبر میں منعقد شدنی انٹر اسکول سائنس فیر کے سلسلہ میں سائنس فیر اکیڈیمی اراکین کا ایک خصوصی اجلاس بصدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، نیو فاطمہ ہائی اسکول ، ٹولی چوکی پر منعقد ہوا ۔ جس میں نائب صدر مسرس فاطمہ فاروقی نے اپنے استقبالیہ تقریر میں اکیڈیمی کی کارکردگی سے واقف کروایا ۔ جنرل سکریٹری مسرس نسرین سلطانہ نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ 29 اکٹوبر ایک خصوصی ورکشاپ ’ برائے سائنس ٹیچرس ‘ صبح 10 تا 12 بجے دن کریسنٹ ہائی اسکول دیوان دیوڑھی پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ اسکولس کے ذمہ داران سے خواہش کی کہ اس ورکشاپ میں اپنے ٹیچرس کی شرکت کو یقینی بنائیں اور آنے والے انٹر اسکول سائنس فیر ( 17 دسمبر ) میں زیادہ سے زیادہ طلباء کو شرکت کروائیں ۔ اس موقع پر بطور خاص جناب ایم ایس فاروق ، خلیل الرحمن ، جناب غوث الدین ، جناب آصف ، جناب منظور احمد ، جناب مظفر علی ساجد ، مسرس ریشمہ ، مسرس امنہ پروین ، جناب بشیر الدین موجود تھے ۔ اجلاس کے اختتام پر مسرس غفور النساء نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT