Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سائنس فیسٹول میں موضع کنداکرتی کی طالبہ کو انعام اول

سائنس فیسٹول میں موضع کنداکرتی کی طالبہ کو انعام اول

بودھن۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل سائینس فیسٹول میں شریک حلقہ اسمبلی بودھن کے موضع کنداکرتی کی طالبہ بشری ناز کو بہترین انداز میں علاقائی گیت پیش کرنے پر انعام اول اورتوصیف نامہ اس فیسٹول کے مہمان خصوصی ڈائرکٹر جنرل CSIR ڈاکٹر گریش سہانی کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔دس روزہ بین الاقوامی سائنس فیسٹول کے آخری دن 25 ریاستوں سے آئے ہوئے طلباء وطالبات کے درمیان دلچسپ گیت پیش کرنے کے مقابلے ہوئے قبل ازیں ریاست تلنگانہ سے منتخب طالبہ بشری ناز اور وفد میں شامل اساتذہ نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا سے ملاقات کی۔ ایم پی کویتا نے وفد میںشامل افراد کی ہمت افزائی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم کے بودھن نائب صدر جناب مرزا جلیل بیگ والد بشری ناز بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT