Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سائنس نمائش ’ انسپائیر 2015 ‘ کا افتتاح،ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور دیگر عہدیداروں کی شرکت

سائنس نمائش ’ انسپائیر 2015 ‘ کا افتتاح،ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور دیگر عہدیداروں کی شرکت

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سائنسی نمائش کے ذریعہ طلبہ و طالبات کے تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو جانچنے اور ابھارنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں ۔ حکومت کے محکمہ تعلیمات اور سائنسی تحقیقی ادارے اس ضمن میں سائنس فیر اور سائنس نمائش کا اہتمام کرتے ہیں چنانچہ ڈی ای او حیدرآباد کے تحت مختلف منڈل زونس پر ڈسٹرکٹ لیول سائنس فیر رکھی جاتی ہے ۔ جو ’ انسپائیر ‘ کے نام سے موسوم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر محمود علی نے یہاں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے چھ منڈل کے 500 سے زائد اسکولس کی سائنسی نمائش انسپائر کا افتتاح کرتے ہوئے دی پروگریس گلوبل اسکول چندو لعل بارہ دری میں کیا ۔ ڈی ای او حیدرآباد مسٹر سومی ریڈی نے خیر مقدم کرتے ہوئے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتلایا کہ انسپائر 2015 کی ڈسٹرکٹ لیول سائنسی نمائش میں چھ منڈل زونس بہادر پورہ ، بنڈلہ گوڑہ ، چارمینار ، سعید آباد ، گولکنڈہ کے علاوہ خیریت آباد کے 576 اسکولس کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں حکومت تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کو مدعوکیا گیا ۔ یہ نمائش تین دن جاری رہے گی ۔ پہلے دن 576 کے منجملہ 480 اسکولس کے شرکاء طلباء طالبات نے حصہ لیا اور اپنے ماڈل پیش کئے جناب مرزا محمد علی بیگ عابد پاشاہ چیرمین دی پروگریس ایجوکیشنل سوسائٹی نے مہمانان کا استقبال کیا ۔ مسٹر پربھاکر سائنس آفیسر جو اس پروگرام کے کنوینر ہیں تمام مہمانان کا تعارف کروایا ۔ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون مسٹر آئی نہرو بابو اور ڈپٹی ایجوکیشنل آفیر بنڈلہ گوڑہ منڈل مسٹر ایلیا نے تمام شریک طلبہ کے ماڈلس کامشاہدہ کرتے ہوئے ان کو قواعد و ضوابط سے واقف کروایا ۔ مرزا مصطفی بیگ سکریٹری / کرسپانڈنٹ پروگریس گلوبل اسکول نے ڈپٹی چیف منسٹر اور ڈی ای او کی گلپوشی کی اور استقبال کیا ۔ اس موقع پر دیگر منڈلس کے ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسراں ، اسکولس کے صدور مدرسین ، اساتذہ اور طلباء وطالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ مسٹر احمد بیگ محمد شبیر علی نے معاونت کی ۔ آخر میں مسٹر پربھاکر نے شکریہ ادا کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT