Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائینا کامیاب ‘ جوالہ۔اشوینی جوڑی عالمی چیمپئن شپ سے خارج

سائینا کامیاب ‘ جوالہ۔اشوینی جوڑی عالمی چیمپئن شپ سے خارج

جکارتہ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بیڈ منٹن کے ویمنس ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں میں اب حیدرآبادی شٹلر سائینا نہوال نے ہندوستان کیلئے امید کی واحد کرن کی حیثیت سے باقی رہ گئی ہیں جنہوں نے آج دن میں کھیلے گئے ایک کوارٹر فائنل مقابلے میں چین کی وانگ ابھان کو شکست دی ۔ قبل ازیں ویمنس ڈبلز کے ایک مقابلے میں جوالہ گٹہ اور اشوینی بوپنا کو جاپانی جوڑی ناو کو فوکو مانی اور کورومی یوناو نے 23-25, 14-21 سے شکست دیدی ۔ ہندوستان کی سرکردہ جوڑی پہلے کھیل میں ملنے والے موقع سے استفادہ میں ناکام رہی ۔ جوالہ اور اشوینی نے جاپانی جوڑی ری الیکا کاکی ایوا اور میوک ماریڈا کو شکست دیکر کوارٹر فائنلس میں پہونچی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT