Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سائینس داں کی بیوی پراسرار طور پر لاپتہ

سائینس داں کی بیوی پراسرار طور پر لاپتہ

حیدرآباد ۔ /6 ستمبر (سیاست نیوز)  کشائی گوڑہ پولیس نے سائنسداں کی بیوی پراسرار طور پر  لاپتہ ہوجانے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر کشائی گوڑہ مسٹر این وینکٹ رمنا  نے بتایا کہ 29 سالہ شریمتی سجاتا ساکن روڈ نمبر ایک کرشنا نگر کالونی ، مولاعلی /5 ستمبر کی شب اپنے مکان سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔ خاتون کے شوہر جی جناردھن جو سائنسداں ہے نے کشائی گوڑہ پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT