Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائیکلنگ میں ہندوستان کو گولڈ اور سلور میڈلس

سائیکلنگ میں ہندوستان کو گولڈ اور سلور میڈلس

گوہاٹی۔6فبروری ( پی ٹی آئی) ہندوستان نے 12ویں ساؤتھ ایشین گیمس کے آج منعقدہ سائیکلنگ مقابلوں میں تمام گولڈ اور سلور میڈلس جیت کر اس زمرہ میں ابتدائی غلبہ حاصل کرلیا ۔ مردوں کے 40کلو میٹر انفرادی مقابلوں اور خواتین کے 30کلو میٹر انفرادی مقابلوں میں ہندوستان کو دو زمروں میں پہلے اور دوسرے مقام حاصل ہوئے ۔ بائیدی لکشمی نے 30کلو میٹر انفرادی ٹرائیل ایونٹ میں 49منٹ 24.573 سکنڈس میں کامیابی حاصل کی ۔ یہ مقابلہ قومی شاہراہ نمبر 37 پر منعقد ہوا ۔ پاکستان کی صاحبہ بی بی نے 50منٹ 10.598 سیکنڈس پر پہنچ کر تیسرے مقام کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا ۔ مردوں کے 40کلومیٹر انفرادی ٹائم ٹرائیل فائنل میں اروند پنور کو گولڈ ان کی ٹیم کے ساتھی منجیت سنگھ کو سلور اور سری لنکا کے جناکا ہنمنت کمار کو برونز میڈل حاصل ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT