Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سابرمتی ٹرین دھماکہ کیس ، گلزار وانی باعزت بری

سابرمتی ٹرین دھماکہ کیس ، گلزار وانی باعزت بری

ممبئی 20مئی(سیاست ڈاٹ کام )گزشتہ16 سالوں سے زائد عرصہ سے جیل میں مقید پی ایچ ڈی کے ایک نہایت ذہین طالب علم کوآج بالآخر بارہ بنکی کی خصوصی عدالت نے ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب دہشت گردی کے الزامات سے بری کردیا۔ گلزار وانی پر مزید 10 مقدمات اور قائم کئے گئے تھے جس میں عدالت نے انہیں بری کر دیا تھا اور آج گیارہویں مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ بنکی کی خصوصی عدالت نے گلزار وانی کو با عزت بری کر دیا ہے ۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹرا (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبار نویسوں کو دی جنہوں نے ملزم کو تحت کی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک قانونی امداد فراہم کی تھی ۔ کشمیری مسلم اعلی تعلیم یافتہ نوجوان گلزاروانی کو آج بارہ بنکی کی سیشن عدالت کے جج ایم اے خان نے ناکافی ثبوت کی بناء پر مقدمہ سے باعزت بری کئے جانے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گلزا ر احمد وانی کو31اگست 2001کو تحقیقاتی دستہ نے سابر متی ایکسپریس میں ہوئے بم دھماکہ معاملے میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا لیکن اس معاملے میں گواہوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملے کی شنوائی التوا ء کی شکار تھی لیکن جمعیۃ علماء نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت عظمی نے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ اس معاملے کی سماعت جلد از جلد مکمل کرے، بصورت دیگر ملزم کو ضمانت پرر ہا کردیا جائے گا جس کے بعد مقدمہ کی سماعت میں تیزی آئی اور آج بالآخر ملزم کے حق میں فیصلہ آیا۔

’’آپریشن ملاپ‘‘کے تحت 107بچوں کو پکڑا گیا
الور20مئی(سیاست ڈاٹ کام )راجستھان کے مختلف شہروں میں خانہ بدوشوں کی طرح زندگی بسر کرنے والے بچوں کو خاندان سے ملانے کے تحت چلائی جارہی مہم ’’آپریشن ملاپ‘‘ میں جملہ 107 بچوں کو پکڑا گیا ہے۔ الور شہر میں آج 5لڑکیوں سمیت 15بچوں کو مختلف مقامات سے بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا۔ چائلڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی الور کے صدر شرون سنگھل نے بتایا کہ کمیٹی،انسانی اسمگلنگ یونٹ چائلڈ لائن کے مشترکہ تعاون میں آئندہ 15جون تک آپریشن ملاپ کے تحت الور شہر کے مختلف مقامات پر مہم جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT