Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سابقہ حکومتوں نے تلنگانہ کو عمدا نظر انداز کیا

سابقہ حکومتوں نے تلنگانہ کو عمدا نظر انداز کیا

ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کی پابند ‘ وزیر جگدیش ریڈی
حیدرآباد 2 اپریل ( این ایس ایس ) وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ سابقہ کانگریس اور تلگودیشم حکومتوں کے لا پرواہ رویہ اور سامش کی وجہ سے ضلع نلگنڈہ میں فلورین کا سنگین مسئلہ پیدا ہوا تھا ۔ نلگنڈہ ضلع میں ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے جگدیش ریڈی نے سابقہ حکومتوں نے اس تعلق سے لا پرواہی والا اور مجرمانہ غفلت والا رویہ اختیار کیا تھا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا تھا ۔ وزیر موصوف نے سابقہ حکمرانوں پر تلنگانہ علاقہ کو آبپاشی پراجیکٹس سے عمدا محروم رکھنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسی رویہ کی وجہ سے چھوٹے آبپاشی تالاب تباہ ہوگئے تاہم ٹی آر ایس حکومت نے مشن بھاگیرتا شروع کیا ہے تاکہ فلورائیڈ کا مسئلہ ختم ہو اور عوام کو سہولت ہو۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ تلنگانہ حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود کی پابند ہے انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی ‘ سڑکوں کی بہتری اور برقی سربراہی کے علاوہ تالابوں اور کنٹوں کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم ہوسکے ۔ گاووں میں فصلوں کیلئے بھی پانی سربراہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاووں میں عوام کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جھیل اور تالاب بھر رہے ہیں جس کی وجہ سے آبپاشی کو سہولیات مل رہی ہیں۔ اس سے انسداد غربت میں بھی مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ذات پات پر مبنی پیشوں جیسے سمکیات اور چرواہوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہیں سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ طلبا کے ہاسٹلس کو بہترین چاول فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT