Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / سابقہ ملازمین سے دغا بازی : کانگریس

سابقہ ملازمین سے دغا بازی : کانگریس

نئی دہلی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے حکومت کی جانب سے ایک عہدہ ایک پنشن کے سلسلہ میں کئے گئے اعلان کو وظیفہ یاب ملازمین کے کاز سے دغابازی قرار دیا۔ سابق وزیر دفاع اے کے انتونی نے حکومت پر اِس تنازعہ پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ کئی اہم نکات کو حذف کرتے ہوئے وظیفہ یاب ملازمین کا مضحکہ اُڑایا جارہا ہے۔ اُنھوں نے حکومت کے اس فیصلہ پر شدید تنقید کی کہ ایسے سابقہ ملازمین جنھوں نے وی آر ایس (رضاکارانہ سبکدوشی) سے استفادہ کیا ہے، وہ ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک پہلو ہے کہ 90 فیصد ملازمین 35 تا 40 سال کی عمر میں سبکدوش ہوئے تھے اور وہ لاکھوں روپیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ دفاعی فورس کا دیگر خدمات سے موازنہ کسی صورت میں نہیں کیا جاسکتا۔ سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے بھی اِس اسکیم کے سلسلہ میں حکومت کے اختیار کردہ موقف کو غیراصولی قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT