Monday , June 26 2017
Home / دنیا / سابق آسٹریلیائی وزیرخارجہ کی ٹرمپ پر زبردست تنقید

سابق آسٹریلیائی وزیرخارجہ کی ٹرمپ پر زبردست تنقید

سڈنی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک سابق وزیرخارجہ نے نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا انہیں امریکہ کی تاریخ میں ’’نفسیاتی طور پر ایک ناقص صدر‘‘ سے تعبیر کیا اور آسٹریلیا سے خواہش کی کہ وہ امریکہ سے جتنا دور رہے اتنا ہی اچھا ہے بلکہ چین سے قربتیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یاد رہیکہ گاریتھ ایوانس نے 1988ء تا 1996ء آسٹریلیا کے وزیرخارجہ کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے تھے۔ انہوں نے گذشتہ روز آسٹریلیا نے خواہش کی کہ وہ آزادانہ طریقہ سے خود پر انحصار کرتے ہوئے امریکہ پر منحصر رہنے کی اپنی پالیسی ترک کردے اور چین کو بطور ’’عالمی قانون ساز‘‘ تسلیم کرے۔ کینبیرا کے نیشنل پریس کلب میں  اپنی ایک تقریر کے دوران انہوں نے استفہامیہ انداز میں پوچھا تھا کہ کیا آسٹریلیا آج بھی تاریخی طور پر امریکہ کی ساتھی ہے۔ کیا چین کی ابھرتی معیشت اور ٹرمپ کی ’’غیریقینی‘‘ قیادت کے باوجود آسٹریلیا کی امریکہ کے ساتھ کسی مشترکہ مفاد کی تکمیل ہوتی ہے؟ ایوانس نے ٹرمپ کو انتہائی لاعلم، کسی نوعیت کی تیاری میں نہ ہونے اور نسلی و نفسیاتی طور پر ناقص صدر قرار دیا۔

 

دولت اسلامیہ نے کابل
بم دھماکہ کی ذمہ داری لی
کابل، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی راجدھانی کابل میں وزارت دفاع کے نزدیک کل ہوئے خودکش بم دھماکہ کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے لی ہے ۔ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔افغانستان کے وزیر داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ وزارت دفاع کے ترجمان نے حملے میں ایک شہری اور افغان سیکورٹی فورس کے دو جوانوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ حملہ فوجی ہیڈکوارٹر کے نزدیک پولیس چوکی کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔آئی ایس نے آن لائن پوسٹ سے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے ۔جائے واقعہ پر موجود عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی رائٹر کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے وزارت دفاع کے نزدیک خود کو اڑا لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT