Monday , May 1 2017
Home / دنیا / سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش شریک دواخانہ

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش شریک دواخانہ

ہیوسٹن۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو نمونیا کی شکایت کے بعد ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے ۔92 سالہ مسٹر بش کے میڈیا کے نمائندے جم میک گراتھ نے بتایا کہ صدر بش کو کھانسی کی شکایت ہونے کے بعد جمعہ کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے ۔ مسٹر میک گراتھ نے کہاکہ رپورٹ کے بعد پتہ چلا کہ انہیں نمونیا ہے ۔ اس کے بعد ان کا علاج کیا گیا ۔مسٹر میک گراتھ نے مزید کوئی اطلاع نہیں دی۔انہوں نے بتایا کہ بش کو ہیوسٹن میتھوڈسٹ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ اس سے قبل نمونیا کی شکایت ملنے کے بعد جنوری میں دو ہفتے سے زیادہ وقت تک انہیں اسی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT