Monday , September 25 2017
Home / دنیا / سابق امریکی صدر جمی کارٹر کو کینسر کا عارضہ

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کو کینسر کا عارضہ

ہوسٹن 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے آج اپنے بارے میں ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں نے اُنھیں کینسر جیسی موذی بیماری سے متاثر بتایا ہے جو جسم کے کئی حصوں میں پھیل گئی ہے۔ 90 سالہ کارٹر 1978 ء میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے تیسرے امریکی صدر تھے۔ ان کے جگر سے کینسر سے متاثرہ کچھ حصوں کو صاف کیا گیا ہے۔ 1977 ء تا 1981 ء امریکی صدر کے جلیل القدر عہدہ پر فائز رہنے والے جمی کارٹر نے کہاکہ اُن کے جگر کے حالیہ آپریشن کے بعد اُنھیں پتہ چلا کہ وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں جبکہ بیماری جسم کے دیگر حصوں پر بھی اثرانداز ہوئی ہے۔ میں نے اپنی مصروفیتوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کرلی ہے تاکہ علاج و معالجہ کے لئے مناسب وقت نکال سکوں۔ ایموری ہیلتھ کیئر میں علاج کرواؤں گا۔ جمی کارٹر نے مزید کہاکہ بیماری کے بارے میں مزید حقائق معلوم ہونے کے بعد ہی وہ آئندہ ہفتہ اس پر مزید روشنی ڈالیں گے۔ دریں اثناء موجودہ امریکی صدر بارک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے جمی کارٹر کی عاجلانہ صحتیابی کے لئے پیغامات روانہ کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT