Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق اولمپیئن عبدالسلام کا انتقال فٹبال کا عظیم نقصان : ایچ جی ایف سی

سابق اولمپیئن عبدالسلام کا انتقال فٹبال کا عظیم نقصان : ایچ جی ایف سی

حیدرآباد ۔ 6 ڈسمبر ۔ ( راست ) سابق اولمپیئن ایس اے سلام کی وفات کے بعد ہندوستانی فٹبال میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کو پر کرنا کافی مشکل ہے ۔ ان خیالات کااظہار یہاں حیدرآباد گلوبل فٹبال کلب ( ایچ جی ایف سی )کی جانب سے سابق اولمپیئن ہندوستانی لیجنڈ فٹبالر ایس اے سلام کیلئے منعقدہ خراج عقیدت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سید خلیل الدین نے کیا۔ کلب کے سکریٹری صدر عبدالوہاب انصاری نے مرحوم فٹبالر کے کیرئیر کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ سید عبدالسلام مرحوم نے اپنے کیرئیر کا آغاز حیدرآباد اسپورٹنگ کلب سے کیا تھا اور انھوں نے اس وقت سی پی ایل ، اے پی ڈی اور سٹی پولیس کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد کلکتہ منتقل ہوئے جہاں انھوں نے ہندوستان کے مشہور کلبوں محمڈن اسپورٹنگ کلب ، موہان بگان اور ایسٹ بنگال کی نمائندگی کی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد 1956ء ملبورن اولمپکس میں عبدالسلام نے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی جہاں ٹیم کو چوتھا مقام حاصل ہوا تھا ۔ 1976 ء میں وہ ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کوچ تھے اور ان کی سرپرستی میں ٹیم کو ایران کے ساتھ مشترکہ فاتح کا اعزاز حاصل ہوا تھا ۔ گزشتہ دنوں لیجنڈ کھلاڑی کے انتقال پر حیدرآباد گلوبل فٹبال کلب میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں ریاست کے کئی سابق اور موجودہ فٹبال کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT