Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق ایم پی انجن کمار کے فرزند انیل کمار تلنگانہ یوتھ کانگریس صدر منتخب

سابق ایم پی انجن کمار کے فرزند انیل کمار تلنگانہ یوتھ کانگریس صدر منتخب

حیدرآباد ۔ 12 ستمبر (آئی این این) سابق رکن پارلیمنٹ کانگریس مسٹر انجن کمار یادو کے فرزند مسٹر انیل کمار یادو کا آج تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر یوتھ کانگریس کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے 4 ہزار 399 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار روی کمار یادو فرزند سابق رکن اسمبلی بھکشاپتی یادو کو جملہ 2 ہزار 523 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح انیل کمار یادو 1857 ووٹوں کی اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔ بعدازاں مسٹر انیل کمار یادو نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی بالخصوص یوتھ کانگریس کو بنیادی سطح سے مستحکم بنانے کی بھرپور مساعی کریں گے۔ نومنتخب یوتھ کانگریس صدر نے مزید بتایا کہ تلنگانہ کے 10 اضلاع میں منعقد شدنی یوتھ کانگریس کے مختلف پروگراموں میں نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی کو مدعو کریں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ ٹی آر ایس حکومت کے خلاف نوجوانوں میں شعور بیدارکریں گے۔

TOPPOPULARRECENT