Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابق ایم پی وٹھل راؤ کے انتقال سے کانگریس کو نقصان

سابق ایم پی وٹھل راؤ کے انتقال سے کانگریس کو نقصان

کوڑنگل  ۔ /31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بس اسٹانڈکوڑنگل کے دامن میں واقع امبیڈکر چوراہے پر مسٹر وٹھل راؤ کی اچانک موت پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر آنجہانی کی تصویر پر پھول مالائیں پیش کی گیئں ۔ کانگریس پارٹی قائدین مسرز کرشنم راجو ، منڈل پریسیڈنٹ دامودار ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد و سابق ایم پی مسٹر دیور کونڈا وٹھل راؤ کی اچانک موت کو کانگریس پارٹی کا ناتلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ آنجہانی حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے ایک گمنام موضع لگچرلہ میں پیدا ہوکر دہلی سطح پر اپنا مقام بنایا اور بحیثیت ایم پی اس حلقہ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ۔ خاص طور پر غریب طبقہ کیلئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔ اس موقع پر کانگریس قائد مسٹر نرسملو بھی موجود تھے ۔ کوسگی منڈل مستقر پر شیواجی چوک پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر بیشتر کانگریس پارٹی قائدین نے آنجہانی وٹھل راؤ کی گراں قدر سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر وٹھل راؤ کی اچانک موت سے بیشتر سرکردہ قائدین اور اراکین پست  ہمت ہوچکے ہیں ۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی ضلعی ترجمان مسٹر سلیم کے علاوہ دیگر قائدین مسرز نریندر ، ہنمنتو ، پیرم پلی ، انجلیا ، ادریس ، بال راج ، وینکٹیا ، رگھونندن ریڈی ، بال ریڈی ، چناکرشنا ، ماسائے پلی ، وینکٹ راملو، دیویندر اور رمیش وغیرہ نے حصہ لیا ۔ دولت آباد منڈل مستقر پر کانگریس پارٹی منڈل پریسیڈنٹ مسٹر نروتم ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے آنجہانی ایم پی کی اچانک موت کو کانگریس پارٹی کا زبردست نقصان قرار دیا ۔ قبل ازیں موصوف نے مسٹر وٹھل راؤ کی تصویر پر پھول مالائیں پیش کیں ۔ اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے نروتم ریڈی نے کہا کہ وٹھل راؤ حلقہ اسمبلی کوڑنگل اور ضلع محبوب نگر کی ترقی کے لئے کئے گئے کارہائے نمایاں کا تذکرہ کیا ۔ اس پروگرام میں پارٹی قائدین مسرز وینکٹ راملو، سرینواس ، کرشنا ریڈی ، وغیرہ موجود تھے ۔ منڈل مدور مستقر پر سابق ایم پی مسٹر وٹھل راؤ کی خرابی صحت کی بنا انتقال کرنے سے مختلف سیاسی پارٹی قائدین نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی ضلعی ترجمان سلیم ، منڈل پریسیڈنٹ ہنمی ریڈی ، جے چندرا شیکھر ، وینکٹ راملو ، راملو گوڑ ، دمگاں پور مکندر ریڈی ، مہپال ریڈی ، وجئے بھاسکر ریڈی بسپا ، تمی ریڈی ، سرینواس یادو ، بی سی سنگم قائدین ننچرلہ گوپال وغیرہ نے حصہ لیا ۔ منڈل بمرس پیٹ میں سابق ایم پی وٹھل راؤ کی موت کو پارٹی کا ناتلافی نقصان قرار دیا گیا ۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں مسرز جیا کرشنا کانگریس پارٹی منڈل پریسیڈنٹ ، وینکٹ راملو گوڑ ، مارکٹ کمیٹی سابق صدر قائدین بکاسلیم ، ٹی آر ایس قائدین مہیندر ریڈی ، وشنو وردھن ریڈی وغیرہ نے قابل ذکر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT