Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق برطانوی فاسٹ بولر ڈارن گف کی فلاحی سرگرمیاں

سابق برطانوی فاسٹ بولر ڈارن گف کی فلاحی سرگرمیاں

لندن  ، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)سابق برطانوی فاسٹ بولر ڈارن گف فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے ہیں ۔ وہ سائیکل پر پانچ روز میں 385 میل کا طویل سفر طے کرنے کے دوران پی سی اے کے امدادی فنڈ کے علاوہ ٹام مینارڈ ٹرسٹ کیلئے چندہ جمع کررہے ہیں۔ انہیں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف سیریز میں فتح سے کہیں زیادہ امید اس بات کی ہے کہ ان کی ’’بگ بائیک رائیڈ 2‘‘کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ انہیں اسٹیو ہارمیسن، مارکس ٹریسکوتھک اور گیرینٹ جونز سمیت انگلینڈ کے بعض دوسرے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہیں جو مشکلات سے دوچار کھلاڑیوں کیلئے فنڈز جمع کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT