Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق بک میکر کا بیٹا سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سربراہ

سابق بک میکر کا بیٹا سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سربراہ

کولمبو ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق بُک میکر کے فرزند تھلنگا سماتھی پالا سری لنکا کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کے بعد اب آئی سی سی بورڈ میں بھی شامل ہونے کیلئے پُراعتماد ہیں۔ انھوں نے گزشتہ دنوں دبئی کا دورہ کیا جہاں پر ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے ساتھ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوو رچرڈسن سے ملاقات بھی کی، وہ کونسل میں سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔ تاہم اس کیلئے آئندہ ماہ دبئی میں آئی سی سی بورڈ کی رسمی منظوری ضروری ہے۔ سماتھی پالا کا کہنا ہے، ’’ میں جمہوری انداز میں سری لنکن بورڈ کا صدر بنا مگر کچھ لوگوں نے آئی سی سی کو خط لکھ کر میرے والد کے بزنس کے بارے میں بتایا، جس سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا ہے؛ حکومت سری لنکا کی جانب سے تحقیقات میں بھی میں بے قصور ثابت ہوچکا ہوں‘‘۔ اگرچہ سماتھی پالا نے اپنے والد کے بزنس کی تفصیل نہیں بتائی مگر یہ حقیقت ہے کہ وہ ایک بک میکر رہے اور جوا کھلاتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT