Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق تلگودیشم نے نشہ بندی کو برخاست کیا تھا : وینکٹیشورلو

سابق تلگودیشم نے نشہ بندی کو برخاست کیا تھا : وینکٹیشورلو

حیدرآباد 25 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل رکن ٹی آر ایس وینکٹیشورلو نے تلگودیشم پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ تلنگانہ کے ساتھ دھوکہ کرنے والی تلگودیشم پارٹی کے بعض قائدین اپنے سیاسی مفادات کے لئے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں اور تلگودیشم پارٹی قائدین سے دریافت کیاکہ ریاست میں نشہ بندی کو برخاست کروانے والی سابق تلگودیشم حکومت نہیں ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وینکٹیشورلو نے پرزور الفاظ میں کہاکہ سابق تلگودیشم حکومت میں ہی متحدہ ریاست آندھراپردیش میں شراب من مانی ہر جگہ دستیاب رہی۔ انھوں نے تلنگانہ ٹی ڈی پی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ تلگودیشم کی حقیقی چال بازیوں سے واقف ہوں اور چندرابابو نائیڈو کی چال بازیوں سے ہوشیار رہیں۔

TOPPOPULARRECENT