Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / سابق جرمن چانسلر ہیلمٹ کول کا انتقال

سابق جرمن چانسلر ہیلمٹ کول کا انتقال

برلن، 17 جون (رائٹر) جرمنی کے انضمام میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سابق چانسلر ہیلمٹ کول کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔مسٹر کول کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی (سی ڈی یو) نے یہ اطلاع دی۔ جرمنی کے ممتاز اخبارات میں سے ایک ‘بلڈ’ کے مطابق موجودہ چانسلر انجیلا مرکیل کے سیاسی گرومسٹر کول نے مغربی جرمنی کے لُڈوِگ شافین میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ ان کی دوسری بیوی میک کول ریکٹر اس وقت ان کے ساتھ تھیں۔ مسٹر کول نے 1990 میں جرمنی کے انضمام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں پلی بڑھیں انجیلا مرکیل نے مسٹر کول کے انتقال پر کہا کہ جرمنی کے انضمام کا بڑا کارنامہ انجام دے کر مسٹر کول نے زندگی کامیرا نظریہ ہی تبدیل کردیا۔ مسٹر کول نے ہی انجیلا مرکیل کو پہلی بار وزیر کے عہدے پر مقرر کیا تھا۔ مشرقی یوروپ کے پولینڈ میں 1980 کے دوران ایک نئی تحریک کی شروعات ہوئی اور اسی دوران مشرقی برلن اور مشرقی جرمنی کے کئی علاقوں میں بھی پرامن تحریک کی شروعات ہوئی ۔مسٹر کول نے مشرقی اور مغربی جرمنی کو ایک کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے سخت جدوجہد کی۔مسٹر کول طویل عرصے تک 1982 سے لے کر 1998 تک جرمنی کے چانسلر رہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT