Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / سابق جنگجو سردار گلبدین حکمت یارکی افغانستان واپسی

سابق جنگجو سردار گلبدین حکمت یارکی افغانستان واپسی

کابل ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق جنگجو سردار جسے ’’کابل کا قصاب‘‘ بھی کہا جاتا تھا، آج صبح افغانستان کے دارالخلافہ پہنچا۔ یاد رہیکہ 20 سال قبل اس جنگجو سردار پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا تھا اور 20 سال بعد ہی اس کی واپسی ہوئی ہے۔ گلبدین حکمت یار جو سابق وزیراعظم بھی ہیں، کے حزب اسلامی دہشت گرد گروپ نے ستمبر میں حکومت افغانستان کے ساتھ ایک امن معاہدہ پر دستخط کئے تھے اور اس کے بعد ہی حکمت یار قومی دھارے والی سیاسی زندگی میں واپس آ گئے ہیں۔ دارالخلافہ میں ایک بڑے قافلہ کے ساتھ داخل ہوئے جو سینکڑوں گاڑیوں خصوصی طور پک اپ ٹرکس اور مشین گنوں پر مشتمل تھا، جہاں ان کا ہزاروں حامیوں نے پارٹی کا سبز پرچم لہراتے ہوئے اور پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT