Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق حکومتوں پر آبپاشی پراجکٹس کے نام کنٹراکٹرس کو فائدہ پہنچانے کا الزام

سابق حکومتوں پر آبپاشی پراجکٹس کے نام کنٹراکٹرس کو فائدہ پہنچانے کا الزام

کانگریس اور تلگو دیشم حکومتوں نے آبپاشی اور زرعی شعبوں کو تباہ کردیا ۔ کے پربھاکر کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : ٹی آر ایس قائد کے پربھاکر نے آج الزام عائد کیا کہ سابق کانگریس اور تلگو دیشم حکومتوں نے آبپاشی پراجکٹس ، جیسے تھوٹاپلی اور دموگوڑم ، کو شروع کرنے کے نام پر سیول کنٹراکٹرس کو فائدہ پہنچایا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگرچیکہ یہ دو پراجکٹس مکمل نہیں کئے گئے لیکن کنٹراکٹرس نے سابق حکومتوں کے اشارہ پر رقم کو ٹھگ لیا ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ سابق کی کانگریس اور تلگو دیشم حکومتوں نے پورے آبپاشی اور زرعی شعبوں کو تباہ و برباد کردیا ۔ اب ٹی آر ایس حکومت ان شعبوں کو اہمیت دے رہی ہے ۔ جو ریاست کی تیز ترقی کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا تہیہ کیا ہے تاکہ لاکھوں ایکڑس اراضیات کو آبپاشی کے تحت لایا جائے اور بہتر فصلوں کو یقینی بنایا جائے ۔ پربھاکر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل عوام کو بتایا تھا کہ پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی ضرورت ہے اس وعدہ کو پورا کرنے اور زیادہ فصلوں کے لیے پانی فراہم کرنے کے لیے ہم اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT