Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق خاتون کرکٹر کی خودکشی

سابق خاتون کرکٹر کی خودکشی

وجئے واڑہ ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ میں سابق کرکٹر ایم درگا بھوانی نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ میڈیا کے مطابق آل راؤنڈر بھوانی گزشتہ دنوں شہ سرخیوں میں تھیں، جب انھوں نے آندھرا کرکٹ اسوسی آیشن (اے سی اے) کے جنرل سکریٹری وی چمن دشوارنتھ پر مبینہ طور پر ہراسانی کا الزام لگایا۔ بھوانی نے بعد ازاں اپنی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انھیں تروپتی کے ایک عہدیدار نے ایسا کرنے کیلئے کہا تھا۔ پولیس کے مطابق بھوانی کے کزن درگمبا اتوار کی دوپہر اُن سے ملنے آئے اور بھوانی کی لاش کو سیلنگ فیان سے لٹکتی پایا۔ انھوں نے پھر بھوانی کے بھائی کو بلایا۔ واضح رہے کہ بھوانی، ہفتے کو اپنی والدہ کے گھر گئی تھیں، جہاں سے اُن کی واپسی اتوار کی صبح ہوئی۔ تفتیشی افسر گرو پرکاش کے مطابق بھوانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ بھوانی کی شادی 40 سالہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کے ساتھ ہوئی، جو اُن کے کوچ بھی رہ چکے تھے۔ دونوں کی ایک 3 سال کی بیٹی بھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT