Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابق رکن اسمبلی این جناردھن ریڈی پر تنقید

سابق رکن اسمبلی این جناردھن ریڈی پر تنقید

ناگرکرنول ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کے ریاستی قائد مسٹر جے رگھونندن ریڈی نے کہا کہ محبوب نگر آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر میں کسانوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر اپنے اراضیات حوالے کرنے پر سابقہ رکن اسمبلی ناگم جناردھن ریڈی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ مقامی رکن اسمبلی سری جناردھن ریڈی کے رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل آئی پراجکٹ کی تعمیر میں اراضیات سے محروم متاثرہ کسانوں کو ناگم جناردھن ریڈی اپنے تلگودیشم حکومت سے 75 ہزار سے زیادہ رقم نہیں دلاسکے اور موجودہ حکومت کی جانب سے فی ایکڑ 5.50 لاکھ بطور معاوضہ کسان کو فراہم کئے جارہے ہیں تو ناگم جناردھن ریڈی کو پریشانی ہورہی ہے انہوں نے استفسار کیا کہ ناگم جناردھن ریڈی جب وزیر تھے تو اس در میں کے ایل آئی پراجکٹ کو کیوں پایہ تکمیل کو نہیں پہونچایا گیا ۔ پروگرام میں ٹی آر ایس قائدین بھی موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT