Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سابق رکن اسمبلی کانگریس جیہ سدھا کے شوہر کی خودکشی

سابق رکن اسمبلی کانگریس جیہ سدھا کے شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) مشہور تلگو فلم اداکارہ و کانگریس کی سابق رکن اسمبلی سکندرآباد جیہ سدھا کے شوہر نیتن دوارکا داس کپور نے ممبئی میں خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ جیہ سدھا کے شوہر ان کی بہن کے مکان واقع اندھیری ویسٹ ممبئی میں مقیم تھے ۔ وہ گزشتہ 18سال سے بیروزگار تھے اور ذہنی تناؤ کا بھی شکار تھے جس کے سبب ان کا ماہر نفسیات کے ذریعہ علاج کروایا جارہا تھا۔ آج شام نیتن کپور نے سی گلمس بنگلہ اپارٹمنٹ کی 6ویں منزل سے چھلانگ لگادی اور ان کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ ممبئی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو سرکاری ہاسپٹل بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT