Friday , April 28 2017
Home / ہندوستان / سابق رکن راجیہ سبھا محمود مدنی کی درخواست ضمانت منظور

سابق رکن راجیہ سبھا محمود مدنی کی درخواست ضمانت منظور

نئی دہلی ۔21 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا کے سابق رکن محمود اے مدنی کو ایل ٹی سی اسکامس کے سلسلے میں آج خصوصی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ۔ غلط ادعا جات پیش کرتے ہوئے 5.75 لاکھ روپئے کا مبینہ خسارہ بتانے کے الزام میں انھیں گرفتار کیا گیاتھا ۔ سی بی آئی کے خصوصی جج انجو بجاج چندنا نے 50 ہزار کے شخصی مچلکہ پر محمود مدنی کو راحت فراہم کی ہے ۔ مدنی کے سابق پی اے محمد مبشر کو بھی اسی کیس میں اتنے ہی مچلکہ پر ضمانت دی گئی ۔ عدالت نے اس معاملے پر مزید سماعت کی تاریخ 29 مارچ مقرر کی ہے ۔ اس دوران دستاویزات کی تنقیح کی جائے گی ۔ عدالت نے اُترپردیش سے تعلق رکھنے والے راشٹریہ لوک دل لیڈر مدنی کے خلاف سی بی آئی کی پیش کردہ چارج شیٹ کا ازخود جائزہ لیتے ہوئے یہ قدم اُٹھایا ہے ۔ مدنی کے علاوہ مبشر کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ عدالت کے روبرو حاضر ہوں ۔ عدالت نے مزید کہا کہ ان کے خلاف سمن جاری کرنے کا خاطر خواہ ثبوت موجود ہے ۔ انھوں نے مبینہ طورپر تعزیرات ہند کی دفعات دھوکہ دہی ، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کا ارتکاب کیا ہے ۔ سی بی آئی نے انسداد رشوت ستانی قانون کے تحت آنے والے دفعات کو استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کی ۔ چارج شیٹ میں سی بی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ محمود مدنی جو اُس وقت کے راجیہ سبھا رکن تھے 2012 ء میں مبشر کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچائی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT