Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / سابق رکن پارلیمنٹ سید شہاب الدین کا انتقال

سابق رکن پارلیمنٹ سید شہاب الدین کا انتقال

نئی دہلی4مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معروف مسلم رہنما، اسکالر ، افسر شاہ اور سابق رکن پارلیمنٹ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر سید شہاب الدین کا آج یہاں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج بعد نماز ظہر پنج پیران قبرستان بستی حضرت نظام الدین میں ادا کی گئی۔ مسٹر سید شہاب الدین کی عمر تقریباً82  سال تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹیاں ہیں۔ ا ن کے اکلوتے بیٹے کا انتقال پہلے ہی ہوچکا ہے۔ جھارکھنڈ کے رانچی کی پیدائش والے سید شہاب الدین اپنے زمانے میں انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے ٹاپر تھے۔ آئی ایف ایس کی حیثیت سے کئی ملکوں میں انہوں نے ہندستانی سفارت خانوں میں خدمات انجام دی تھیں۔ آئی ایف ایس سروس چھوڑ کر وہ سیاست میں آگئے تھے ۔ 1979 سے 1996 تک وہ پارلیمنٹ کے رکن رہے ۔ انہوں نے بابری مسجد کی بازیابی کے لئے بابری مسجد ایکشن کمیٹی بنائی جس کے وہ سربراہ بھی تھے۔ سید شہاب الدین نے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والی سلمان رشدی کی کتاب ’’شیطانی آیات‘‘ پر ہندستان میں پابندی لگانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ سید شہاب الدین نے شاہ بانو کیس میں مسلمانوں کا موقف پیش کرنے میں بھی اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ طویل عرصہ سے سرگرم سیاست سے دور تھے۔ سید شہاب الدین کے گھر والوں نے یو این آئی کوبتایا کہ وہ تنفس کے مرض میں مبتلا تھے ۔ انہیں گزشتہ 18فروری کو نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح 5 بجکر 22 منٹ پر انہوں نے آخر ی سانس لی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT