Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یاشکی کی سالگرہ تقریب

سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یاشکی کی سالگرہ تقریب

نظام آباد:15؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق رکن پارلیمان نظام آباد مسٹر مدھوگوڑیاشکی کی 56 ویں سالگرہ تقریب کا شہر نظام آباد میں مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ضلع سرکاری دواخانہ میں کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے ۔ اس تقریب میں صدر ضلع کانگریس مسٹر طاہر بن حمدان ، این رتناکر ٹی پی سی سی سکریٹری ، مولانا کریم الدین کمال نائب صدر ریاستی اقلیتی سیل کانگریس ، سید ذاکر حسین جنرل سکریٹری ضلع کانگریس موجود تھے۔ بعدازاں کانگریس قائدین نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نظام آباد سنٹر میں خون کا عطیہ دیا ۔ خون کا عطیہ دہندگان میں رگھو ویر سنگھ کارپوریٹر، دیاکر گوڑ ، محمد امر فاروق ،ٹی سرینواس کے علاوہ دیگر کارکنوں نے خون کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان ، این رتناکر، مولانا کریم الدین کمال ،محمد فیاض الدین ، اشفاق احمد خان ، چاند پاشاہ ، سید ذاکر حسین ، گنگادھر ، دیاکر گوڑ ، ٹی سرینواس ، اکبر نواز وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT