Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سابق سرپنچ کے قاتلوں کی شناخت کرلی گئی:کشمیر پولیس

سابق سرپنچ کے قاتلوں کی شناخت کرلی گئی:کشمیر پولیس

سری نگر ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سابق سرپنچ کو ہلاک کرنے والے بندوق برداروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ چیوا کلان میں سابق سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث بندوق برداروں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔خیال رہے کہ کچھ نامعلوم بندوق برداروں کے گروپ نے سابق سرپنچ فیاض احمد ولد عبدالخالق ساکنہ کاکہ پورہ کو پیر کی صبح اپنے گھر سے اغوا کرکے چیوا کلان میں گولی مار کر ہلاک کیا۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ فیاض احمد کی ہلاکت کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے پلوامہ میں سابق سرپنچ فیاض احمد کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر انسانی حرکت قرار دیا ہے ۔پارٹی کے ترجمان جنید عظیم نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیاض احمد ایک عوامی نمائندہ تھا اور یہ اُن لوگوں کا بھی قتل ہے جنہوں نے اُسے اپنے مشکلات اور مسائل حل کرنے کے لئے منتخب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2010میں 90فیصدی لوگوں نے ان پنچایتی نمائندوں کو ووٹ دیکر منتخب کیا تھا اور ان پر حملے کرنا براہ راست عوام اور جمہوریت پر حملے کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے ریاستی سرکار سے اپیل کہ وہ ہلاک ہوئے سرپنچ کے لواحقین کی بھر پور معالی معاونت کریں۔

TOPPOPULARRECENT