Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / سابق سپاہی کی خودکشی پر لواحقین کو ایکس گریشیا سے انکار

سابق سپاہی کی خودکشی پر لواحقین کو ایکس گریشیا سے انکار

نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انیل بائیگل نے عام آدمی پارٹی حکومت کے اِس فیصلہ کو مسترد کردیا کہ سابق فوجی رام کشن گریوال جس نے گزشتہ سال او آر او پی مسئلہ پر خودکشی کرلی تھی، اس کی فیملی کو بطور معاوضہ ایک کروڑ روپئے دیئے جائیں۔ ذرائع نے کہاکہ ایل جی دہلی کابینہ کے فیصلے کو 6 مارچ کو مسترد کردیا۔ ریاستی کابینہ نے گریوال کو شہید کا درجہ عطا کردیا تھا۔ گزشتہ سال سابق فوجی نے ایک عہدہ ایک وظیفہ (او آر او پی) پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی دارالحکومت میں خودکشی کرلی تھی۔
ہر سال 5 لاکھ سڑک حادثات
1.5 لاکھ افراد کی موت
نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ ملک میں ہر سال 5 لاکھ سڑک حادثات میں 1.5 لاکھ لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔ اُنھوں نے وقفہ سوالات کے دوران کہاکہ یہ اعداد و شمار کافی افسوسناک ہیں کہ دیڑھ لاکھ افراد سڑک حادثات میں جان گنوا دیتے ہیں۔ سڑکوں کی حالت بھی اتنی زیادہ تعداد میں حادثات کی کچھ حد تک وجہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT