Monday , October 23 2017
Home / دنیا / سابق صدر امریکہ جمی کارٹر کو گریمی ایوارڈ

سابق صدر امریکہ جمی کارٹر کو گریمی ایوارڈ

واشنگٹن۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 91 سالہ سابق صدر امریکہ جمی کارٹر نے بہترین صوتی کتاب کے زمرہ کا ’’گریمی ایوارڈ‘‘ جیت لیا۔ انہیں یہ ایوارڈ اپنی یاداشتوں کا صوتی البم تیار کرانے پر ملا ہے، جس کے بعد کارٹر موسیقی کی دنیا کے اس اہم ترین ایوارڈ کو دو مرتبہ جیتنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ اپنی کتاب ” A Full Life: Reflections at Ninety” میں سابق صدر نے اپنے سیاسی کیریئر کی منازل طے کرنے سے لے کر 1980 میں رونالڈ ریگن کے سامنے ہزیمت تک کو بیان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤز سے رخصت ہونے کے بعد جمی کارٹر نے اپنی زندگی کو تیسری دنیا کے ممالک میں امن، صحت عامہ اور ترقی کیلئے وقف کردیا۔ کارٹر جنہوں نے دسمبر میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دماغ میں رسولی کے عارضہ سے صحت یاب ہو چکے ہیں، پیر کے روز لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں اپنا ایوارڈ لینے کیلئے موجود نہیں تھے۔ اس ایوارڈ کیلئے سابق صدر کو متعدد مضبوط امیدواروں کا سامنا تھا جن میں موسیقی کی اسٹار پنک روک اور معروف گلوکارہ اور مصنف پیٹی اسمتھ جنہوں نے موسیقی کی دنیا میں بڑی کامیابیوں کے باوجود کبھی گریمی ایوارڈ حاصل نہیں کیا قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کہ جمی کارٹر سال 2007ء میں بھی آڈیو زمرہ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ کارٹر کو یہ ایوارڈ ان کی کتاب Values:Americ’s Moral Crisis  Our Endangered  کے صوتی البم پر دیا گیا تھا۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی سیاسی آراء پیش کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT