Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / سابق صدر بش کی دختران کا ساشا اور مالیا اوباما کو پیار بھرا مکتوب

سابق صدر بش کی دختران کا ساشا اور مالیا اوباما کو پیار بھرا مکتوب

ہوسٹن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سابق دختران اول باربرا بش اور جنیا بش نے دل کو چھولینے والے انداز میں آئندہ ایک ہفتہ کے بعد سابق دختران اول کہلانے و الی اوباما اور مشیل اوباما کی دختران ساشا اور مالیا اوباما کو مکتوب تحریر کیا ہے جہاں انہیں کچھ مشورے اور نصیحتیں کی گئی ہیں کیونکہ ساشا اور مالیا ایک سابق دختران اول کے کلب میں شامل ہونے جارہی ہیں۔ مکتوب میں تحریر کیا گیا ہیکہ انہوں نے ساشا اور مالیا کو بچوں کی عمر سے سن بلوغت کو پہنچتے دیکھا۔ چھوٹی بچیوں سے نوجوان خواتین بنتے دیکھا ہے اور اب آپ لوگ جلد ہی ’’سابق دختران اول‘‘ کے کلب کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ یہ ایک ایسا موقف ہے جس کے حصول کی آپ لوگوں نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی لیکن اس کے باوجود بھی آپ لوگوں کو آگے بہت کچھ دیکھنا ہے۔ آپ لوگ اپنے مشہور و معروف والدین کے زیرسایہ اپنی زندگی کی کہانی اگر قلمبند کریں گی تو آپ اپنے تجربات ضرور بیان کریں گی کہ گذشتہ 8 سال آپ کیلئے کیسے رہے۔ باربرا اور جینیا بش کے ذریعہ تحریر کئے گئے مکتوب کو ٹائم میگزین میں شائع کیا گیا ہے۔ باربرا اور جینا بش وائیٹ ہاؤس کے ماحول سے پہلی بار اس وقت مانوس ہوئیں جب ان کے دادا جارج ایچ ڈبلیو بش امریکہ کے صدر بنے تھے۔ دونوں نے 2008ء کا وہ زمانہ بھی یاد کیا جب اوباما اور مشیل اوباما وائیٹ ہاؤس پہنچے تھے اور دونوں نے وائیٹ ہاؤس کے تمام اہم کمرے نہ صرف اوباما بلکہ ساشا اور مالیا کو بھی دکھائے تھے۔ انہوں نے لکھا کہ گذشتہ 8 سالوں میں ساشا اور مالیا نے بہت کچھ دیکھا، بہت کچھ سیکھا۔ ساشا نے نیلسن منڈیلا سے بھی اس قیدخانے میں ملاقات کی تھی جہاں وہ برسوں سے قید تھے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی والدہ مشیل اوباما کے ساتھ لائبریا اور مراقش کا دورہ بھی یادگار تھا جہاں انہوں نے تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اب جبکہ مالیا جاریہ سال ہارورڈ میں اپنے کالج کی تعلیم کا آغاز کریں گی وہیں ساشا واشنگٹن میں ہی رہ کر اپنے ہائی اسکول کی تعلیم جاری رکھیں گی۔ اس موقع پر باربرا اور جینا بش نے اوباما دختران کو اپنی نوجوانی کے زمانہ سے بھرپور لطف اندوز ہونے کی بھی صلاح دی۔

TOPPOPULARRECENT