Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / سابق صدر جارج بش کے بعد ان کی اہلیہ بھی ہاسپٹل میں

سابق صدر جارج بش کے بعد ان کی اہلیہ بھی ہاسپٹل میں

واشنگٹن، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر جارج بش کو بیمار ہونے کی وجہ سے کل اچانک ہیوسٹن میں واقع ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔سی بی ایس ہیوسٹن سے منسلک کھو ؤٹیلی ویژن نے صدر بش کے دفترکے اہم جین بیکر کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔تاہم مسٹر بش کو کن وجوہات کی بنا پر ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا، فی الحال اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ مسٹر بش کی اہلیہ اور امریکہ کی سابق خاتون اول باربرا بش کو بھی بدن درد اور کھانسی کی شکایت کے بعد احتیاطا ً اسی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے ۔مسٹر بش کے دفتر کے چیف آف اسٹاف جین بیکر نے بتایا کہ 92 سالہ سابق صدر یہاں میتھڈسٹ ہاسپٹل میں داخل ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور ان میں بہتری آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بش کو اگلے دو دنوں میں ہاسپٹل سے چھٹی مل جانے کی امید ہے ۔مسٹر بش امریکہ کے سب سے بزرگ باحیات سابق صدر ہیں۔ 2015 میں گر نے کی وجہ سے ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد انہیں قریب ایک ہفتے تک ہاسپٹل میں بھرتی ہونا پڑا تھا۔ وہ پارکنسنس میں مبتلا ہیں اور چلنے پھرنے کے لئے وہیل چیئر کا استعمال کرتے ہیں۔امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں مسٹر بش اور ان کی بیوی نے خراب صحت کی وجہ سے پہلے ہی شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT