Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / سابق صدر سری لنکا کے بیٹے کی ضمانت منظور

سابق صدر سری لنکا کے بیٹے کی ضمانت منظور

کولمبو ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پکسے کی آج ضمانت منظور کرلی گئی۔ تاہم عدالت نے ان کے بیرونی سفر کرنے پر امتناع عائد کردیا ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے کولمبو میں کروڑہا ملین ڈالرس کے ایک پراجکٹ کیلئے ایک ہندوستانی کمپنی سے مبینہ طور پر پانچ لاکھ ڈالرس بطور رشوت حاصل کئے تھے۔ نمل راجہ پکسے جو رکن پارلیمان ہیں، کو گذشتہ ہفتہ گرفتار کرکے تحویل میں رکھا گیا تھا۔ اس طرح نمل راجہ پکسے سابق صدر کے ایسے دوسرے بیٹے ہیں جنہیں مالیاتی خردبرد کے الزام پر عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔
مجسٹریٹ نے ان پر بیرونی سفر کرنے کی پابندی عائد کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنے بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کیلئے پولیس کے فائنانشیل کرائمس انویسٹی گیشن ڈیویژن (FCID) کی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT