Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / سابق صدر مصر حسنی مبارک ایک کیس میں بری

سابق صدر مصر حسنی مبارک ایک کیس میں بری

قاہرہ ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی اعلیٰ اپیل عدالت نے آج سابق صدر حسنی مبارک کو 2011ء کے دوران احتجاجوں کی ہلاکت میں ان کے ملوث ہونے کے کیس سے بری کردیا۔ عدالتی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ 3 دہے قدیم ان کی حکومت کے خاتمہ کیلئے بغاوت شروع کی گئی تھی۔ حسنی مبارک کو 2012ء میں عمر قید کی سزاء سنائی گئی تھی لیکن اپیل کورٹ نے دوبارہ مقدمہ بازی کا حکم دیا تھا۔ دو سال بعد ان پر عائد کردہ تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا۔ آج کی عدالت کی رولنگ قطعی قرار دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT