Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق فاسٹ بولر روز کی جیل سے رہائی

سابق فاسٹ بولر روز کی جیل سے رہائی

ویلنگٹن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر فرینکلین روز کو پانچ ہفتے جیل میں قید رکھنے کے بعد آج بالآخر نیوزی لینڈ سے اُن کے وطن روانہ کردیا گیا ہے۔ 44 سالہ سابق فاسٹ بولر روز جنھوں نے 19 ٹسٹ اور 27 ونڈے مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی انھیں یہاں نیوزی لینڈ میں ویزا کی مدت ختم ہوجانے کے باوجود قیام کی پاداش میں جیل روانہ کردیا گیا تھا ۔ روز 2011ء سے نیوزی لینڈ میں مقیم ہے کیونکہ انھیں اُس وقت آکلینڈ یونیورسٹی کرکٹ کلب کے کوچ کی خدمات کیلئے ورک ویزا فراہم کیا گیا تھا لیکن 2012 ء میں ان کے ویزا کی مدت ختم ہوچکی تھی جس کے بعد وہ رضاکار کے طورپر آکلینڈ اسکول کی کوچنگ دے رہے تھے ۔ روز نے 4 مارچ کو آکلینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں حاضری دی تھی جس کے بعد انھیں آکلینڈ کے ماؤنٹ ایڈن جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT