Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق فوجیوں کو فنون لطیفہ کی تربیت و روزگار پر غور

سابق فوجیوں کو فنون لطیفہ کی تربیت و روزگار پر غور

کرنل تمنا و دیگر فوجی عہدیداران کی چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ کھادی اینڈ انڈسٹری بورڈ سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ترملگیری 1 ای ایم ای کے کرنل تمنا ( شوریا چکرا ) اور دیگر آفیسران نے بورڈ برائے تلنگانہ اسٹیٹ کھادی و دیہی صنعتیں کے دفتر پہنچ کر صدر نشین محمد یوسف زاہد سے ملاقات کی ۔ اس دوران کرنل تمنا نے صدر نشین سے موظف فوجیوں کو خصوصی تربیت فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ کرنل نے واضح کیا کہ موظف فوجیوں کو تربیت فراہم کروانے کا مقصد ملک کی سلامتی کے لیے اپنی زندگی کا بیشتر قیمتی حصہ وقف کرنے والے فوجی ماباقی زندگی اپنے آبائی علاقوں میں بہتر سے بہتر انداز میں گزار سکیں ۔ واضح رہے کہ بورڈ کی جانب سے صابن ، موم بتی ، اگر بتی ، شیمپو ، پاپڑ و دیگر اشیاء تیار کرنے کی تربیت دی جاتی ہے ۔ اس موقع پر صدر نشین بورڈ محمد یوسف زاہد نے کرنل تمنا کو عنقریب خدمات سے سبکدوش ہونے والے فوجیوں کو تربیت فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ اس اجلاس میں تلنگانہ کھادی اینڈ ولیج کمیشن کے ڈائرکٹر اور بورڈ کے جوائنٹ سی ای او سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT