Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سابق فوجیوں کی آئندہ ہفتہ وزیراعظم سے ملاقات

سابق فوجیوں کی آئندہ ہفتہ وزیراعظم سے ملاقات

ایک رتبہ ایک پینشن پر تبادلہ خیال کا امکان ، تاریخ ہنوز طئے نہیں
نئی دہلی۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجیوں کے نمائندے ایک رتبہ ایک پینشن اسکیم پر عمل آوری کیلئے گزشتہ 66 دن سے احتجاج کررہے تھے، امکان ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے آئندہ ہفتہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات کی تاریخ ہنوز طئے نہیں کی گئی ہے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر مودی سے 23 اور 24 اگست کو ملاقات کریں گے۔ بعدازاں وہ سابق فوجیوں سے ملاقات کا اعلان کریں گے۔ سابق فوجیوں کے متحدہ محاذ کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ ریٹائرڈ کرنول انیل کول نے کہا کہ سابق فوجیوں سے وزیراعظم کی ملاقات یقینی ہے تاہم تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ یہ 24 تا 26 اگست میں سے کسی بھی دن ہوسکتی ہے۔ سابق فوجیوں کے احتجاج کی شدت کم کرنے کیلئے وزیراعظم کے دفتر نے کل سابق فوجیوں کے مسائل پر ان کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی جنہوں نے تیقن دیا تھا کہ وہ آئندہ دس دن تک اپنے احتجاج میں شدت پیدا نہیں کریں گے۔ آج جاری کردہ ایک بیان میں سابق فوجیوں نے کہا کہ میجر جنرل ستبیر سنگھ اور لیفٹننٹ جنرل بلبیر مصرا سے کہہ چکے ہیں کہ حکومت سابق فوجیوں کے مفاد کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT