Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سابق فوجیوں کے ’ایک عہدہ ایک پنشن ‘ مسئلہ پر مرن برت کا آغاز

سابق فوجیوں کے ’ایک عہدہ ایک پنشن ‘ مسئلہ پر مرن برت کا آغاز

نئی دہلی۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے دو سابق فوجیوں نے جنتر منتر پر ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ کرتے ہوئے مرن برتک کا آغاز کیا ۔ کرنل پشپندرسنگھ ( ریٹائرڈ) اور حولدار میجر سنگھ ( ریٹائرڈ) نے آج سے مرن برت کا آغاز کیا ہے ۔ مشیر برائے ذرائع ابلاغ ریٹائرڈ کرنل انیل کول نے کہا کہ جنتر منتر پر احتجاج آج 64ویں دن میں داخل ہوگیا ۔ اب تک احتجاجی زنجیری بھوک ہڑتال کررہے تھے ۔ احتجاج کے آغاز سے اب تک یہ سلسلہ جاری تھا لیکن آج سے دو سابق فوجیوں نے مرن برت کا آغاز کیا ہے ۔ 22لاکھ فوجی اور 6لاکھ جنگی بیوائیں اس اسکیم پر عمل آوری سے فوری فائدہ حاصل کریں گی ۔ اس اسکیم کے تحت محکمہ دفاع کے ملازمین کو مساوی پنشن ‘ مساوی عہدہ سے سبکدوش ہونے پر اور مساوی مدت کیلئے خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوشی پر مساوی پنشن دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT