Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق فٹبال کوچ جان وکٹر کا انتقال

سابق فٹبال کوچ جان وکٹر کا انتقال

حیدرآباد ، 18 نومبر (ای میل) ہندوستان میں فٹبال کی نامور شخصیت جان وکٹر کا کل شام انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن نے 71 سالہ وکٹر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا نے بتایا کہ وکٹر 1965ء تا 1972ء بنگال کے ٹاپ کلبس جیسے ایسٹ بنگال، موہن بگان ، محمڈن اسپورٹنگ کیلئے کھیلے۔ جان وکٹر 1983-84ء کے دوران انڈین فٹبال ٹیم کے کوچ رہے۔ انھوں نے 1985ء تا 2002ء کے طویل عرصہ میں اے پی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے۔ انھوں نے اسی طرح 1982ء تا 2006ء کی طویل مدت میں بحیثیت کوچ اسپورٹس اتھارٹی آف آندھرا پردیش اور ڈی ایس ڈی او حیدرآباد کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ انھیں 2012ء میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ عطا کیا تھا۔ وہ مہاراشٹرا اور بہار کی اسٹیٹ ٹیموں کے بھی کوچ رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT