Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / سابق مرکزی وزیر اے راجہ کی کار پر چپل اور انڈوں سے حملہ

سابق مرکزی وزیر اے راجہ کی کار پر چپل اور انڈوں سے حملہ

ادھگامنڈلم ( تاملناڈو )۔/22اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر اور ڈی ایمکے لیڈر مسٹر اے راجہ کی کار پر چپل اور انڈے پھینکے گئے جبکہ حلقہ اسمبلی کونور سے ایم  بی مبارک کو امیدوار نامزد کئے جانے کے خلاف پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ کی برہمی کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ سابق ریاستی وزیر ڈی رامچندرن کی ایماء پر تقریباً 400 ڈی ایم کے کارکن کوتہ گیری میں ایک ہال کے روبرو اکٹھا ہوگئے جہاں پر پارٹی لیڈر اے راجہ (سابق رکن پارلیمنٹ اڈھگا منڈلم) امیدواروں کا تعارف کروانے والے تھے جیسے ہی وہ جلسہ گاہ پہنچے ان کی گاڑی پر چپلیں اور انڈے پھینکے گئے۔ تاہم پارٹی کے دیگر کارکنان نے مداخلت کرکے راجہ اور مبارک کو بحفاظت ہال کے اندر لے کر چلے گئے۔

TOPPOPULARRECENT