Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق مرکزی وزیر سائی پرتاپ کانگریس سے مستعفی

سابق مرکزی وزیر سائی پرتاپ کانگریس سے مستعفی

تلگو دیشم میں شمولیت ، چیف منسٹر اے پی چندرا بابو سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سابق مرکزی وزیر مسٹر سائی پرتاپ نے کانگریس پارٹی سے مستعفی ہو کر تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ قومی صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے انہیں پارٹی کا کھنڈا اوڑھا کر تلگو دیشم پارٹی میں شامل کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔ مسٹر سائی پرتاپ ضلع کڑپہ سے تعلق رکھتے ہیں اور سابق یو پی اے حکومت میں وہ وزارتی عہدے پر فائز تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں چھ مرتبہ لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور متحدہ آندھرا جدوجہد کے موقعہ پر ہی مسٹر سائی پرتاپ نے کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کرلی تھی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر سائی پرتاپ اور ان کے داماد نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش کی قیام گاہ واقع جوبلی ہلز پہونچ کر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر صدر تلگو دیشم پارٹی آندھرا پردیش مسٹر کلاوینکٹ راؤ اور دیگر قائدین تلگو دیشم پارٹی بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT