Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سابق ملازم پولیس کو نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے سابق آئی اے ایس آفیسر کو عدالتی ہدایت

سابق ملازم پولیس کو نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے سابق آئی اے ایس آفیسر کو عدالتی ہدایت

نئی دہلی ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے ہدایت دی کہ سابق خاتون آئی اے ایس عہدیدار کو جس کی عمر 80سال ہوچکی ہے ‘ایک لاکھ روپئے نقصانات کی علامتی پابجائی کیلئے سبکدوش ملازم پولیس کو ادا کرے ‘ کیونکہ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کو اس کے بارے میں نامنصفانہ رپورٹ دیتے ہوئے اُس کی ساکھ کو مسخ کیا تھا ۔ یہ تحقیقاتی کمیٹی 1984ء کے سکھ دشمن فسادات کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی تھی ۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹ غیر موجود مواد پر مبنی ہے جس کی وجہ سے ایک سرکاری عہدیدار کو معاف نہیں کیا جاسکتا جب کہ اُس نے جو کارستانی کی ہے اور اس کیلئے اپنے عہدہ کی آڑ لی ہے ‘ وہ رسوا کن ‘ جانبدارانہ ‘ کنبہ پروری اور ایک سرکاری ملازم کے فرقہ وارانہ مفادات کو خطرہ میں ڈال دینے والی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT