Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / سابق نوبل سائنسداں رچرڈ ہیک کی تدفین

سابق نوبل سائنسداں رچرڈ ہیک کی تدفین

منیلا ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیمسٹری کے زمرے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے رچرڈ ہیک جنہوں نے کینسر جیسی موذی بیماری کے علاج میں آسانی پیدا کرنے، فصلوں کا تحفظ اور الیکٹرانک آلات کی تیاری کیلئے پیچیدہ سالموں کو ڈیزائن کرنے اہم رول ادا کیا تھا، کی منیلا کے ایک قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جہاں ان کی فلپائن نژاد بیوی کا بھی مقبرہ ہے۔ آنجہانی رچرڈ 84 سال کے تھے۔ اس موقع پر ان کے تھی سائنسدانوں نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سائنس کے شعبہ میں زبردست کارنامہ انجام دینے کے باوجود وہ انتہائی سادہ مزاج تھے۔ انہیں 2010ء میں کیمسٹری کے شعبہ میں مشترکہ طور پر نوبل انعام حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT