Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / سابق وزیراعظم فلسطین سلام فیاض کی مجوزہ تعیناتی امریکہ نے روک دی

سابق وزیراعظم فلسطین سلام فیاض کی مجوزہ تعیناتی امریکہ نے روک دی

اقوام متحدہ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے لیبیا کے لئے اقوام متحدہ کے سیاسی مشن کی سربراہی کے لیے سابق وزیراعظم فلسطین سلام فیاض کی مجوزہ تعیناتی روک دی ہے ۔ اقوام متحدہ کی طرف سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قبل ازیں ایک مکتوب کے ذریعے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ وہ مغرب سے تعلیم یافتہ ماہر اقتصادیات سلام فیاض کا نام اس عہدے کے لیے تجویز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی کی طرف سے جاری ایک یبان میں کہا گیا کہ امریکہ کو اس انتخاب پر ” مایوسی” ہوئی ہے ۔ امریکہ اقوم متحدہ کے رکن ممالک کی اس قلیل تعداد میں شامل ہے جو فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتے ۔ فلسطین عالمی ادارے میں ایک مبصر کی حیثیت سے شامل ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT